ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور میں لائنس کلب کے زیر اہتمام یوم اطفال منایا گیا

مرڈیشور میں لائنس کلب کے زیر اہتمام یوم اطفال منایا گیا

Mon, 14 Nov 2016 19:46:54    S.O. News Service

بھٹکل:14/نومبر (ایس او نیوز)یوم اطفال کی مناسبت سے  لائنس کلب مرڈیشور کے زیر اہتمام تعلقہ کے سرکاری لوئر پرائمری اسکول بینگرے ، سرکاری لوئر پرائمری اسکول بنگارمکی ، سرکاری لوئر پرائمری اسکول اولمنے کے طلبا کے درمیان مصوری کا مقابلہ منعقد کرتے ہوئے انہیں  انعامات سے نوازاگیا  ۔

مقابلہ کے انعام یافتگان طلبا میں انعامات کی تقسیم کے بعد لائنس کلب مرڈیشور کے صدر وادھیراج بھٹ نےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ کلب کی طرف سے کئی سارے عوامی مفاد کے حق میں منصوبہ جات کو تشکیل دئیے ہیں۔ جس میں تعلیمی میدان کو زیادہ ترجیح دی گئی ہے۔ لائنس کلب کے ممبران ایم وی ہیگڈے، ناگیش مڈیوال کے علاوہ شہر کے معززین دیوی داس شانبھاگ نے بھی یوم اطفال کے عنوان پر خطاب کیا۔ استاد ایس آر میستا نے استقبا ل کرتے ہوئے نظامت کے فرائض انجام دئیے تو استانی آروندھتی مڈیوال نے شکریہ اداکیا۔ انعام یافتگان طلبا کو بطور انعام نقد رقم اور اشیاء کی تقسیم کاری کی گئی ۔ مصوری مقابلہ میں شریک ہوئے تمام96طلبا کو تشجیعی سند کے ساتھ اسٹیل کا ڈبہ اور پینے کے پانی کی بوتل دی گئی ۔


Share: